چیئرمین سینیٹ نے ایوان میں سینیٹرزکے موبائل فون لانے پرپابندی عائد کردی

سینیٹرسلیم ضیاء، غوث بخش،حاصل بزنجو کے موبائل فونزکی گھنٹیاں بجیں توچیئرمین سینیٹ برہم ہوگئے،سینیٹ میں فون لانے پرپابندی عائد کردی۔ میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 جولائی 2017 18:23

چیئرمین سینیٹ نے ایوان میں سینیٹرزکے موبائل فون لانے پرپابندی عائد ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2017ء ) : چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے ایوان میں موبائل فون لانے پر پابندی عائد کردی، فون پر پابندی ایوان میں فون سننے پرلگائی گئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی ایوان میں موبائل فون کی گھنٹی بجنے پر برہم ہوگئے۔

(جاری ہے)

جس کے باعث انہوں نے ایوان کی کاروائی کے ودران فون سننے پرپابندی عائد کردی۔واضح رہے آج سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹرسلیم ضیاء، غوث بخش، حاصل بزنجو کے موبائل فونزکی گھنٹیاں بجیں توتمام ارکان ان کی طرف متوجہ ہوگئے۔جس پرچیئرمین سینیٹ رضاربانی نے شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ کل سے سینیٹ میں موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔