سرکاری افسران خبردار ، صوبائی وزرا نے حکومت مخالف زبان استعمال کرنے والے ملازمین کی فہرست بنانے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جولائی 2017 18:20

سرکاری افسران خبردار ، صوبائی وزرا نے حکومت مخالف زبان استعمال کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء): پنجاب کے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا سائٹس پر اپنے جذبات کنٹرول رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزرا نے متعلقہ محکموں کو حکومت مخالف زبان استعمال کرنے اور سوشل میڈیا پر حکومت مخالف کمنٹس کرنے والے ملازمین کی فہرست بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری وزرا کے حکم کے مطابق کوئی بھی سرکاری آفیسر سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف تنقید نہ کرے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں پنجاب اسمبلی کے افسران جو سوشل میڈیا کے گروپ میں پوسٹ کر رہے تھے انہیں باقاعدہ سختی سے منع کیا گیا ہے ۔صوبائی وزرا کے زبانی حکم پر ایسے افراد اور ملازمین کی باقاعدہ نگرانی کے تحت فہرست تیار کی جا رہی ہے جو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف کمنٹس کر رہے ہیں۔