نواز شریف اور ان کے درباری قوم سے جھو ٹ بو لنا بند کر یں اور قوم کی جان چھو ڑ یں : اعجاز احمد چوہدری

ملک کی کر پشن کی بنیا د شریف خاندان نے رکھی سپر یم کور ٹ اور جے آئی ٹی میں جعلی دستاویزات جمع کرا رہے ہیں

جمعرات 20 جولائی 2017 18:59

نواز شریف اور ان کے درباری قوم سے جھو ٹ بو لنا بند کر یں اور قوم کی جان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا کہ شریف خاندان فراڈیہ او ر جعل ساز ہے پوری قوم نے دیکھا کہ شریف خاندان رنگے ہا تھو ں پکڑا جا چکاہے ملک کی کر پشن کی بنیا د شریف خاندان نے رکھی سپر یم کور ٹ اور جے آئی ٹی میں جعلی دستاویزات جمع کرا رہے ہیں جعل سازی کر نے والو ں کیخلا ف سخت کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

نواز شر یف کے پاس اپنے آ پ کو بچانے کیلئے کچھ نہیں بچا انہو ں نے کہاکہ نواز شریف کہتے ہیں کہ میرا کیا جرم ہے میرا کیوںاحتساب کیاجا رہاہے نوازشر یف مظلوم بننے کی بجائے ار بو ں کھر بو ں کی لو ٹ مارکا قوم کو حسا ب دیں نواز شریف اور اسحا ق ڈار کے بچے اربو ں کھر بو ں میں کھیل رہے ہیں کرپشن کا گار ڈ فادر اور انکے حواری پوری دنیا کے سامنے بے نقا ب ہو چکے ہیں انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ہمیشہ اپنے اقتدار کو اپنے ذاتی مقا صد کیلئے استعمال کیا اور ملکی ادارو ں کو مضبو ط کر نے کی بجائے تباہ کیا کس طرح ادارو ں کے سر براہان نواز شریف کی کر پشن کو بچانے کیلئے ریکار ڈ میں ردو بد ل کررہے ہیں شریف خاندان پکڑ میں آچکا ہے اور اس کے تمام حر بے ناکام ہو نگے جمع کرائے گئے کاغذا ت کو دو بارہ جعلی دستخط کرواکر پیش کیے جارہے ہیں اس سے بڑا دھو کہ ‘ فرا ڈ اور کر پشن قوم سے کیا ہو سکتی ہے نواز شریف نے ہمیشہ اپنے دور اقتدار میں ما ل بنایا ہے عوام آ ج بھی بنیا دی سہو لتو ں سے محرو م ہیں ملک قر ضو ں کی دلد ل میں دھنس چکاہے ملکی تر قی کے نانہا د دعوے کھو کھلے ثا بت ہو ئے ہیں نواز شریف اور ان کے درباری قوم سے جھو ٹ بو لنا بند کر یں اور اس قوم کی جان چھو ڑ یں کیو نکہ اس کی اصلیت قوم کے سامنے آ چکی ہے ۔