خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی سے وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے دستاویزات کا ریکارڈ مانگ لیا

جمعرات 20 جولائی 2017 18:57

خورشید شاہ نے  سپیکر قومی اسمبلی سے وزیر اعظم کی جانب سے دیئے گئے دستاویزات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کو وزیراعظم کی اسمبلی فلور پر تقریر کے مطابق دستاویزات اور ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھ دیا ہے جس کا متن یہ ہے کہ وزیراعظم نے اسمبلی فلور پر تقریر میں کیا دستاویزات دیں،جدہ کی فیکٹریوں کا ریکارڈ موجود ہے جبکہ وزیراعظم نے محاسبے کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی بھی پیشکش کی تھی مگر شریف خاندان عدالت میں جواب دینے سے قاصر ہیں اور سپریم کورٹ میں وقت لینے کی کوشش کر رہے ہیں اور سپریم کورٹ کو جواب دینے کی بجائے حملے کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے خط میں کہا کہ نوازشریف کے پاس دستاویزات نہیں جو دستاویزات سامنے لائے وہ جے آئی ٹی میں پیش ہوچکی ہیں اور ظفرحجازی پر ایف آئی اے اور نیب نے ٹمپرنگ کی تصدیق کی لیکن جس کے کہنے پر ٹمپرنگ کی گئی اس کو کچھ نہیں کہا گیا۔