محکمہ سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سیکورٹی گارڈز نی2 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر کام چھوڑ ہڑتال کر دی

جمعرات 20 جولائی 2017 18:52

محکمہ سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سیکورٹی گارڈز نی2 ماہ سے تنخواہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) محکمہ سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سیکورٹی گارڈز نی2 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر کام چھوڑ ہڑتال کر دی، انتظامیہ سے دو گھنٹے طویل مذاکرات میں تنخواہ دینے کی یقین دہانی پر سیکورٹی گارڈز نے ڈیوٹی کے فرائض انجام دینا شروع کر دیئے ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے سیکورٹی گارڈز نے ہڑتال ختم کر دی ہے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر سیکورٹی گارڈز اور انتظامیہ کے درمیان دو گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے جس کے سیکورٹی گارڈز نے ڈیوٹی دینا شروع کر دی ہے ذرائع نے بتایا کہ سوئی گیس انتظامیہ نے آج ہی تنخواہ دینے کی یقین دہانی کروائی،واضح رہے کہ سیکورٹی گارڈز نے 2 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ہڑتال کی تھی اور لاہور ریجن دفتر میں سیکورٹی گارڈز نے ڈیوٹیز سنبھالنے سے انکار کر دیا تھا ہڑتال کے بعد سیکیورٹی گارڈز اور ایڈمن ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے سیکورٹی گارڈز کے مطابق ہڑتال کرنے پر ایڈمن آفیسرز کی جانب سے نوکری سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی گئیں 2 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے نوبت فاقوں تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :