Live Updates

شریف خاندان کرپشن منی لانڈرنگ اور عوام کو بیوقوف بنانے کے جرم میں ملوث ہے،عمران خان

جمعرات 20 جولائی 2017 18:34

شریف خاندان کرپشن منی لانڈرنگ اور عوام کو بیوقوف بنانے کے جرم میں ملوث ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کرپشن منی لانڈرنگ اور عوام کو بیوقوف بنانے کے جرم میں ملوث ہے لہذا اس خاندان کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے عمران خان نے جمعرات کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ شریف خادندان خود کو مظلوم ثابت کرنے پر تُلا ہوا ہے لیکن حقیقت پوری قوم کے سامنے عیاں ہوگئی ہے کہ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمح کرانا اور ان دستاویزات کے بل بوتے پر انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا جبکہ عوام کو بے وقوف بنانا شریف خاندان کے جرائم ہیں اور انصاف کا تقاضا یہ ہے کہ ان جرائم کی پاداش میں اس خاندان کے ذمہ دار افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :