عمر اکمل نے انگلینڈ میں مہنگی ترین گاڑی کے ساتھ اپنی تصویر جاری کردی

سخت محنت کے بعد لندن میں لطف اندوز ہو رہا ہوںتصویر کے ساتھ ٹویٹ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا

جمعرات 20 جولائی 2017 18:33

عمر اکمل نے انگلینڈ میں مہنگی ترین گاڑی کے ساتھ اپنی تصویر جاری کردی
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) قومی کرکٹ عمر اکمل سوشل میڈ یا پر چاہے کچھ بھی کر لیں لیکن پاکستانی انہیں ہمیشہ تنقید کا نشانہ بناتے ہیں،اس بار انہیں سوشل میڈ یا پر ایک تصویر شیئر کرنا مہنگی پڑ گئی،اس بارسوشل میڈیا صارفین کڑی تنقید کی تو ان کا صبربھی جواب دے گیا اور انتہائی عاجزی کے ساتھ لوگوں سے منفی جملے نہ کسنے کی درخواست کردی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق آج کل برطانیہ کے دورے پر موجود عمر اکمل کے حوالے سے ایک خبر سامنے آئی تھی کہ وہ اپنی انجری کے علاج کے سلسلے میں لندن گئے ہیں لیکن اس بارے میں کوئی تصدیق نہیں ہو سکی تھی۔ لندن میں موجود عمر اکمل نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ مہنگی ترین گاڑی’’بینٹلے ‘‘کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے اور اس تصویر کے ساتھ انہوں نے پیغام دیا کہ سخت محنت کے بعد لندن میں لطف اندوز ہو رہا ہوں۔سوشل میڈ یا صارفین نے جب یہ تصویر دیکھی تو آئو دیکھا نہ تائو اور قومی کرکٹر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔۔

متعلقہ عنوان :