نواز شریف نا مکمل منصوبوں کا جلدی جلدی افتتاح کر رہے ہیں، کراچی حیدر آباد موٹروے کے نا مکمل منصوبے کا بھی افتتاح کر دیا گیاہے،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کاوزیراعظم کے لواری ٹنل پر افتتاح پر ردعمل

جمعرات 20 جولائی 2017 18:26

نواز شریف نا مکمل منصوبوں کا جلدی جلدی افتتاح کر رہے ہیں، کراچی حیدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نا مکمل منصوبوں کا جلدی جلدی افتتاح کر رہے ہیں، کراچی حیدر آباد موٹروے نا مکمل منصوبے کا افتتاح کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم کے لواری ٹنل کے افتتاح کو خورشید شاہ نے پانامہ کیس سے جوڑ دیا اور کہا کہ اس کیس کی وجہ سے نواز شریف نا مکمل منصوبوں کا افتتاح کر رہے ہیں، کراچی سے حیدر آباد موٹروے نا مکمل منصوبے کا افتتاح کیا گیا اور اب لواری ٹنل کا بھی مکمل ہونے سے پہلے افتتاح کر دیا گیا ہے۔