فلاحی ادارے انسانیت کی بقاء کیلئے نہایت ضروری ہیں، ایس او ایس چلڈرنز ویلج انسانیت کی خدمت کیلئے بہت بڑا فریضہ سرانجام دے رہا ہے

صدر مملکت ممنون حسین کی گورنر ہائوس لاہور میں ایس او ایس ویلج کے بچوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 18:26

فلاحی ادارے انسانیت کی بقاء کیلئے نہایت ضروری ہیں، ایس او ایس چلڈرنز ..
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ فلاحی ادارے انسانیت کی بقاء کیلئے بہت ضروری ہیں، جہاں اس وقت معاشرے میں اچھائی کے کاموں میں کمی ہو تی جا رہی ہے وہاں پر ایسے رفاعی اداروں کا قیام کسی نعمت سے کم نہیں، ایس او ایس چلڈرنز ویلج انسانیت کی خدمت کیلئے بہت بڑا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔

وہ جمعرات کو یہاںگورنر ہائوس لاہور میں ایس او ایس ویلج کے بچوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔ ایس او ایس ویلج کے بچوں کے وفد کی قیادت ادارہ کی صدر ثریا انور نے کی۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین کو ایس او ایس ویلج کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا گیا۔ صدر مملکت نے ایس او ایس ویلج کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ انسانیت کی خدمت کیلئے بہت بڑا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے ایس او ایس ویلج کے وفد کو یقین دلایا کہ وہ بہت جلد ان کے ادارے کا دورہ بھی کریں گے کیونکہ ایسے ادارے انسانیت کی بقاء کیلئے بہت ضروری ہیں۔ صدر مملکت نے ایس او ایس ویلج کے بچوں سے نظمیں بھی سنیں اور ان کے تعلیمی سیلبس کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ قبل ازیں ثریا انور نے صدر مملکت کو بتایا کہ اس وقت پورے ملک میں ان کے ادارے کی14 سنٹرز قائم ہیں جہاں 2 ہزار سے زائد بچے تعلیمی و دیگر سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور ان تمام بچوں کی کفالت مخیر حضرات کے تعاون سے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 40 سال سے زائد عرصہ سے قائم ہر سنٹر میں 150 سے زائد بچوں کو تعلیم، صحت و دیگر ضروریات زندگی کی تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :