Live Updates

نوازشریف سے استعفیٰ ہی نہیں دینگے، اڈیالہ جیل جائیں گے،عمران خان

نوازشریف کااب عوام میں جانامشکل ہوگیاہے،نوازشریف کے پاس وقت کم ہے،نوازشریف 30سال سے کرپشن کررہے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 جولائی 2017 17:58

نوازشریف سے استعفیٰ ہی نہیں دینگے، اڈیالہ جیل جائیں گے،عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے واضح کیاہے کہ نوازشریف سے استعفیٰ ہی نہیں دینگے، اڈیالہ جیل جائیں گے،نوازشریف کااب عوام میں جانامشکل ہوگیاہے،نوازشریف کے پاس وقت کم ہے،نوازشریف 30سال سے کرپشن کررہے ہیں۔انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شریف خاندان چوری کرتے ہوئے صاف پکڑاگیا ہے۔

نوازشریف کااب عوام میں جانامشکل ہوگیاہے۔ سپریم کورٹ میں جعلی دستاویزات جمع کروانے کی سزا 7سال ہے۔ نوازشریف کوشرم آنے کی بجائے آپ لوگوں کودھمکیاں دے رہے ہیں ۔کیاآپ کوکوئی غلط فہمی تونہیں ہوگئی کہ آپ مغل اعظم ہیں؟جے آئی ٹی سے باہرنکل کرکہتے کہ جے آئی ٹی نے ہمارے سوالوں کاجواب نہیں دیا۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف آپ کے پاس وقت کم ہے۔

(جاری ہے)

قوم آپ کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی۔آپ پرالزام یہ ہے کہ 12کیسزنیب میں ہیں۔آپ کابزنس ہی کرپشن ہے۔منی لانڈرنگ کاجرم کرپشن سے بھی زیادہ ہے۔نوازشریف 30سال سے کرپشن کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوبتادوں کہ دنیا بدل گئی ہے۔یہ سوشل میڈیاکازمانہ ہے۔کل انہوں نے نئے دستاویزات دیے توسوشل میڈیانے انہیں ایکسپوزکردیا۔انہوں نے کہاکہ 99ء میں دوتہائی اکثریت تھی مشرف دور میں مٹھائیاں بانٹی گئیں۔سڑکوں پر ایک بندہ نظر نہیں آرہاتھا۔ساتھ دیناتودیناتودور کی بات ان کے لوگوں نے خود گرفتاریاں دیں۔انہوں نے کہاکہ پاناما کے انکشافات ہم نے نہیں کیے۔کیس سپریم کورٹ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ میں صرف استعفیٰ مانگنے کی بات نہیں کررہا،بلکہ اڈیالہ جیل جانے کی بات کررہاہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات