گلشن اقبال بلاک 2 میں مبینہ بینک ڈکیتی کی واردات، آئی جی سندھ کا نوٹس، ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب

جمعرات 20 جولائی 2017 18:04

گلشن اقبال بلاک 2 میں مبینہ بینک ڈکیتی کی واردات، آئی جی سندھ کا نوٹس، ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے گلشن اقبال کے بلاک 2 میں واقع نجی بینک میں مبینہ ڈکیٹی کا نو ٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے جامع انکوائری پر مشتمل رپورٹ فوری طور پر طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گلشن اقبال کے بلاک 2 میں واقع نجی بینک میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے آ ئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سی آئی اے کو جاری ہدایات میں کہا کہ کرائم سین سے دستیاب شہادتوں اور عینی شاہدین و بینک اسٹاف کے بیانات کی روشنی میں تمام تر غیر معمولی اقدامات وحکمت عملی کے تحت واردات میں ملوث ملزمان اور اس گروہ کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔