پولیس کی کارروائی, 3 افراد گرفتار ، ناجائزاسلحہ برآمد

جمعرات 20 جولائی 2017 17:55

پولیس کی کارروائی, 3 افراد گرفتار ، ناجائزاسلحہ برآمد
عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون -3 افراد گرفتار دس لیٹرشراب اور ناجائزاسلحہ برآمد ،تفصیل کے مطابق نواحی گائوں17/EB میں پولیس نے مخبر کی اطلاع پرکا رروائی کرتے ہوئے اللہ دتہ کو گرفتارکرکے 10 لیٹرشراب برآمد کرلی جبکہ برکت چوک سے نوید اور محمد پرویز سکنہ قبولہ کو گرفتارکرکے دوعدد ناجائز ریوالور32 بور اور7عدد گولیاں برآمد مقدمات درج ۔

متعلقہ عنوان :