پی آئی اے کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین دوماہ سے تنخواہوں سے محروم

انتظامیہ سے مذاکرات سے انکار ،آج ادائیگی نہ ہونیکی صورت میں کام چھوڑ کر ہڑتال کی دھمکی

جمعرات 20 جولائی 2017 17:44

پی آئی اے کے سینکڑوں ڈیلی ویجز ملازمین دوماہ سے تنخواہوں سے محروم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کے سینکڑوںڈیلی ویجز ملازمین نے دو ماہ کی تنخواہ کی مد میں ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں آج ( جمعہ) کو کام چھوڑ کر ہڑتال کرنے کی دھمکی دیدی۔ بتایاگیا ہے کہ پی آئی اے کے تقریباً پانچ سو ڈیلی ویجز ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔

(جاری ہے)

ملازمین نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے چوبیس گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آ ج جمعہ تک ادائیگی نہ کی گئی تو تمام شعبوں میں کام بند کر کے ہڑتال کر دی جائے گی ۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے حکام نے ملازمین سے مذاکرات کی کوشش بھی کی تاہم ملازمین نے اس سے انکار کرتے ہوئے واضح موقف اپنا یا ہے کہ انہیں صر ف تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :