اسلام آباد ہائیکورٹ کاسابق مشیر وزیراعلی سندھ نواب لغاری کے مبینہ اغواکے خلاف دائر درخواست پر مغوی کو پیش کرنے کا حکم

جمعرات 20 جولائی 2017 17:44

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسابق مشیر وزیراعلی سندھ نواب لغاری کے مبینہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) سلام آباد ہائی کورٹ نے سابق مشیر وزیراعلی سندھ نواب لغاری کے مبینہ اغواہ کے خلاف دائر درخواست پر مغوی کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 26جولائی تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیا نی پر مشتمل سنگل بینچ نے سماعت کی تو اس موقع پر آئی بی کے افسران عدالت میں پیش ہوئے اور اپنے ادارے کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ نواب لغاری ہمارے پاس نہیں ہیں ۔

سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیا نی نے ریمارکس دیئے کہ آپ کورٹ میں بتا دیں کہ نواب لغاری آپ کے پاس ہیں یا نہیں ،آپ سارے آپس میں بیٹھ کر فیصلہ کریں کہ وہ کس کے پاس ہے،آپ کو آخری موقع دے رہا ہوں نواب لغاری کو پانچ روز میں پیش کریں۔عدالت نے کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :