خورشیدشاہ نے وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کا ریکارڈ مانگ لیا

جمعرات 20 جولائی 2017 17:44

خورشیدشاہ نے وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کا ریکارڈ مانگ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) قائد حزب اختلاف خورشید احمد شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کے مطابق ریکارڈ فراہم کریں۔

(جاری ہے)

خط کے مطابق وزیراعظم نے 16 مئی کو تقریر میں کہا کہ ان کے پاس تمام دستاویزات ہیں ،ْدبئی اور جدہ کی تمام فیکٹریوں کا ریکارڈ بھی موجود ہے تاہم وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں بھی کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا ، کل جو دستاویزات سامنے لائی گئیں وہ پہلے ہی جے آئی ٹی میں جاچکی ہیں ۔

خورشید شاہ نے کہاکہ حکمران صرف وقت لینے کی کوشش کررہے ہیں ،ْشریف خاندان عدالت میں جواب دینے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ظفر حجازی پر ایف آئی اے اور نیب نے ٹیمپرنگ ثابت کی ہے جس کے کہنے پر ٹیمپرنگ کی گئی اس کو کچھ نہیں کہا گیا، اتنی فیور ملنے کے باوجود یہ لوگ چیخ رہے ہیں ،سپریم کورٹ کو جواب دینے کی بجائے حملے کیے جارہے ہیں۔