سینیٹر سعید غنی ایوان بالا میں اپنے آخری خطاب کے دوران اپنے آبائو اجداد کی غربت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

جمعرات 20 جولائی 2017 17:35

سینیٹر سعید غنی ایوان بالا میں اپنے آخری خطاب کے دوران اپنے آبائو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 سے نومنتخب رکن سینیٹر سعید غنی ایوان بالا میں اپنے آخری خطاب کے دوران اپنے آبائو اجداد کی غربت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔ سعید غنی نے کئی مرتبہ تقریر روک کر اپنے آنسو خشک کئے۔ ان کے خطاب سے پورے ایوان کا ماحول بھی افسردہ اور جذباتی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وہ فرداً فرداً سینیٹ کے ہر رکن کے پاس گئے اور ان سے گلے ملے۔ ارکان نے انہیں ڈیسک بجا کر ایوان سے رخصت کیا۔ ان کے روانہ ہونے سے پہلے چیئرمین نے کہا کہ تھوڑی دیر میں سعید غنی کا سندھ اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے نوٹیفیکیشن ہونے والا ہے جس کے بعد وہ اس ایوان کے لئے اجنبی ہو جائیں گے۔ بعد ازاں جب چیئرمین نے بتایا کہ اس ایوان میں ایک اجنبی بھی اب موجود ہے تو پورے ایوان میں تمام ارکان نے ایک مرتبہ پھر زوردار آواز میں ڈیسک بجائے جس کے ساتھ ہی سعید غنی ایوان سے اٹھ کر چلے گئے۔