سینیٹر سعید غنی نے ایوان بالا میں ایک فعال سینیٹر کی حیثیت سے کردار ادا کیا،میاں رضا ربانی

جمعرات 20 جولائی 2017 17:35

سینیٹر سعید غنی نے ایوان بالا میں ایک فعال سینیٹر کی حیثیت سے کردار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سینیٹر سعید غنی نے ایوان بالا میں ایک فعال سینیٹر کی حیثیت سے کردار ادا کیا، وہ ایک عظیم والد کے بیٹے ہیں، امید ہے کہ سندھ اسمبلی میں بھی وہ وفاق کی اسی طرح نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایوان بالا میں سینیٹر سعید غنی کے خطاب کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سعید غنی نے ملکی سیاست اور کمیٹی میں سعید غنی کی سوچ ملکی مفاد، استحکام اور بہتری کیلئے استعمال کی۔

وہ ایک عظیم والد کے بیٹے ہیں، پورے ایوان کی جانب سے پی ایس 114 سے منتخب ہونے پر سعید غنی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم تو ایک قیمتی اثاثے سے محروم ہو رہے ہیں لیکن سندھ اسمبلی کو اس کا فائدہ ہو رہا ہے۔ امید ہے کہ سعید غنی سندھ اسمبلی میں بھی وفاق کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :