کراچی کے ایک پٹرول پمپ پر پٹرول میں پانی ملانے کا انکشاف، ویڈیو سوشل میڈیا پر آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جولائی 2017 17:17

کراچی کے ایک پٹرول پمپ پر پٹرول میں پانی ملانے کا انکشاف، ویڈیو سوشل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) : شہر قائد کے ایک پٹرول پمپ پر پٹرول میں پانی کی ملاوٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ، جس میں دیکھا گیا کہ کراچی کے علاقہ عسکری 4 میں موجود ایک پٹرول پمپ پر پٹرول میں پانی کی ملاوٹ کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہائی اوکٹین میں پانی کی نمایاں مقدار ملائی گئی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوئی اور لوگوں نے اسے زیادہ سے زیادہ شئیر بھی کیا۔ ویڈیو میں ایک خاتون کا کہنا تھا کہ میری گاڑی پٹرول میں پانی کی ملاوٹ کی وجہ سے سڑک کے درمیان ہی بند ہو گئی۔ تاہم ویڈیو سے متعلق تاحال پٹرول پمپ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :