سوزوکی کمپنی نے سی این جی کٹ والی مہران گاڑی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جولائی 2017 17:10

سوزوکی کمپنی نے سی این جی کٹ والی مہران گاڑی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا
(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) : معروف ملٹی نیشنل کارپوریشن کمپنی سوزوکی نے سی این جی کٹ والی مہران گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی نے یہ فیصلہ ملک بھر میں سی این جی کی قلت اور پٹرول کی قیمت میں واضح کمی آنے کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

تمام سوزوکی موٹر ڈیلرز کو لکھے گئے ایک خط میں گاڑی ساز کمپنی نے ہدایت کی ہے کہ سی این جی کٹ والی مہران کی ہرگز بُکنگ نہ کی جائے۔ جس کے بعد ڈیلرز نے 10 جولائی 2017ء سے ہی سی این جی کٹ والی مہران گاڑی کی بُکنگز کر دیں۔ البتہ اس سے قبل کروائی گئی بُکنگز کو ڈیلیور کر دیا جائے گا۔ مہران واحد گاڑی ہے جسے سی این جی پر چلایا جارہا تھا ۔ اس سے قبل دیگر گاڑیوں کے ماڈلز میں سی این جی کٹ کو آہستہ آہستہ ختم کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :