چکوال، ٹائر پھٹنے سے کار الٹ گئی، خاتون جاں بحق، 6 افراد شدید زخمی

جمعرات 20 جولائی 2017 17:22

چکوال، ٹائر پھٹنے سے کار الٹ گئی، خاتون جاں بحق، 6 افراد شدید زخمی
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) چکوال تلہ گنگ روڈ پر فوڈ ویلی کے قریب ٹائر پھٹ جانے سے کار الٹ گئی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق اور 6 افرادشدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

30سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ زخمیوں میں عبدالرحمن ولد سلطان ساکن میانوالی ، اورنگزیب ولد یٰسین جبکہ چار زخمیوں کے نام معلوم نہیں ہو سکے۔ زخمیوں میں پانچ ماہ کا بچہ اور ایک چالیس سالہ خاتون شامل ہے۔ ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :