آپریشن خیبر فور میں آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں جاری،سپاہی شہید ،13دہشت گرد مارے گئے

اسپیشل سروسز گروپ نے 90مربع کلو میٹر علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا، پاک فضائیہ اور آرمی ایوی ایشن نے بمباری سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے،آئی ایس پی آر

جمعرات 20 جولائی 2017 17:18

آپریشن خیبر فور میں آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں جاری،سپاہی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) آپریشن خیبر فور میں آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں،اسپیشل سروسز گروپ نے 90مربع کلو میٹر علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا، کارروائیوں میں13دہشت گرد ہلاک ہو گئے،جھڑیوں میں سپاہی عبدالجبار نے شہادت حاصل کی، پاک فضائیہ اور آرمی ایوی ایشن نے بمباری سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری ہے، اسپیشل سروسز گروپ نے 90مربع کلو میٹر علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا ہے، کاروائیوں کے دوران 13دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 6دہشت گرد زخمی ہوئے، دہشت گردوں میں جھڑپ سے سپاہی عبدالجبارشہید ہو گیا، دہشت گردوں نے آئی ای ڈیز نصب کر رکھی تھیں جنہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے، پاک فضائیہ اور آرمی ایوی ایشن کی بمباری سے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے، آپریشن خیبر فور میں رد الفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔