سجاول ،بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے

جمعرات 20 جولائی 2017 17:18

سجاول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) سجاول میں گذشتہ روز بارش کے بعد نشیبی علاقے زیرآب آگئے ، شہرکے ہائی اسکول ، ہائی ویز، ایئرپورٹ ، سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ تعلقہ اسپتال میں بھی پانی جمع ہے تاہم اسپتال کی منتظم این جی او نے نکاسی کا کوئی انتظام نہیں کیاہے ، رات گئے شہرکے جامع مسجد چوک سے پانی کی نکاسی کے لئے جے یوآئی کونسلر حاجی اسلم نے کوششیں شروع کردیں جس کے بعد علاقے میں کچھ بہتری آئی ،جبکہ بجلی کا نظام بھی درھم برھم ہے اور گذشتہ روزسے طویل لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی ہے اور پانی کی فراہم معطل ہوکر رہ گئی ہے ، بارش سے تاریخی پبلک لائبریری میں قیمتی کتب ضایع ہوئی ہیں مقامی شہریوں نے اپیل کی ہے کہ فوری طورپر پبلک لائبریری کے علمی ذخیرے کو بچانے اور شہرسے پانی کی نکاسی کے لئے گٹروں کو تہہ تک صاف کرایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :