لاڑکانہ ،چانڈکا میڈیکل کالج کے طلبہ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 20 جولائی 2017 17:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) چانڈکا میڈیکل کالج کے طلبہ نے مبینہ طور 30 طلبہ کو ایک سال ٹرم بیک کرنے سمیت 7 طلبہ کو کالج سے بے دخل کرنے کے خلاف ایڈمنسٹریشن بلاک کے باہر ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینر اٹھاکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شبیر بہلکانی، شہزاد پنہور، احسان بجارانی اور دیگر نے بتایا کہ چانڈکا میڈیکل کالج انتظامیہ کی جانب سے مسلسل طلبہ کے ساتھ انتقامی کاروایوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سات طلبہ کو کالج سے بے دخل کرکے 30 طلبہ کو فیل کرکے ایک سال پیچھے دھیکلا گیا ہے جو طالبعلم کسی بھی کالج یا یونیورسٹی میں داخلاؤں کے اہل نہیں ہونگے۔ طلبہ نے مطالبہ کیا کہ ٹرم بیک کیے گئے طلبہ سے دوبارہ سپلے امتحانات لے کر بے دخل کیے گئے طلبہ کو بحال کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔