لاڑکانہ، خیرپور پل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکرسے ایک شخص زخمی ،ڈرائیور گرفتار

جمعرات 20 جولائی 2017 17:18

لاڑکانہ، خیرپور پل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکرسے ایک شخص زخمی ،ڈرائیور ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) لاڑکانہ ط خیرپور پل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر میں تحصیل قمبر کے گاؤں میان جو کھاہی کے رہائشی نظیر بلیدی اور حاجی نیاز بلیدی زخمی ہوگئے، اطلاع پر حد کے تھانہ پولیس نے پہنچ پر ٹریکٹر تحویل میں لی اور ڈرائیور کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمیوں نے بتایا کہ ہم کنڈیارو شہر سے شادی کی تقریب میں شرکت کرنے کے بعد واپس گاؤں جا رہے تھے کہ لاڑکانہ ط خیرپور پل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی موٹرسائیکل سے ٹکر ہوا جس کے نتیجے میں ہم گر کر زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :