لاڑکانہ، رتو ڈیرو میں دو گروہوں میں تصادم ،18سالہ لڑکی زخمی ،ہسپتال منتقل

جمعرات 20 جولائی 2017 17:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) تحصیل رتو ڈیرو کے گاؤں موسٰی کی وانڈ میں گھانگھرا برادری کے دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی کے باعث مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 18 سال رخسانہ گھانگھرو کو زخمی کردیا جسے ورثا نے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات پہنچایا جہاں لڑکی کو طبی امداد دی گئی جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر زخمی لڑکی کے والد شہزادو گانگھرو نے بتایا کہ ہمارا اپنے ہی برادری سے دیرینہ دشمنی ہے جس کے باعث مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میری بیٹی کو زخمی کردیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :