لکی مروت، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیع اللہ کو زخمی کرنیوالے بدنام زمانہ گل گروپ کے دو خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار

جمعرات 20 جولائی 2017 17:15

لکی مروت، اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیع اللہ کو زخمی کرنیوالے بدنام زمانہ ..
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیع اللہ کو زخمی کرنے والے کرم پار علاقے کے بدنام زمانہ گل گروپ کے دو خطرناک اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا ایک مقامی پولیس اہلکار نے بتایا کہ ریجنل پولیس آفیسر بنوں دار علی خٹک کی ہدایت پر مقامی پولیس نے ایلیٹ فورس و ایف آر پی جوانوں اور سریع الحرکت دستے کی معیت میں تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں واقع کرم پار علاقے میں جرائم پیشہ عناصر اور مطلوب افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے چھاپوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے جس سے تنگ آکر گل گروپ کے دو خطرناک اشتہاری مجرموں جمیل اور عبدالرزاق نے ہتھیار ڈالتے ہوئے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کردیا پولیس اہلکار کے مطابق سال2015میںگرفتار اشتہاری مجرمان کی فائرنگ سے اس وقت اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سمیع اللہ زخمی ہوگئے تھے جب وہ پولیس پارٹی کے ہمراہ دو گروپوں میں ہونے والی فائرنگ رکوانے اور امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے موقع پر پہنچے تھے انہوں نے گل گروپ کے اہم مطلوب ملزمان کی طرف سے پولیس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی تک کاروائیاں جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :