وزیراعظم عدالت کے ذریعے ہٹا نے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ،ْمسلم لیگ (ن)

ایک دوسرے پر چوری اورکرپشن کے الزامات لگانے والے اکٹھے نظرآتے ہیں ،ْانشاء اللہ اگلے چند دنوں میں بھی یہ کیس ختم ہونے والا ہے ،ْ وزیر اعظم محمد نواز شریف ہر فورم پر سرخرو ہو ئے ہیں ،ْسپریم کورٹ سے بھی سرخروہونگے ،ْ طلال چوہدری اور طارق فضل چوہدری کی گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 17:15

وزیراعظم عدالت کے ذریعے ہٹا نے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی ،ْمسلم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہاہے کہ وزیراعظم عدالت کے ذریعے ہٹا نے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، ایک دوسرے پر چوری اورکرپشن کے الزامات لگانے والے اکٹھے نظرآتے ہیں ،ْانشاء اللہ اگلے چند دنوں میں بھی یہ کیس ختم ہونے والا ہے ،ْ وزیر اعظم محمد نواز شریف ہر فورم پر سرخرو ہو ئے ہیں ،ْسپریم کورٹ سے بھی سرخروہونگے ۔

سپریم کورٹ سے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) نے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ آج بہت سے ایسے لوگ سپریم کورٹ میں آتے ہیںجنہیں کئی بار قوم سے مسترد کردیا ہے اور جومحمد نواز شریف کوہرانے میں بار بار ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی یہ لوگ اس امید پر سپریم کورٹ میں آتے ہیں کہ آج کی تاریخ سے ان کی کوئی جیت نکلے اور یہ کسی اورطرح وزیر یا وزیراعظم نہیں بن سکے تو اس طرح وزیراعظم بن جائیں ، ان کی خواہش ہے کہ عوامی عدالت سے سرخرو اور کامیاب ہونے والے وزیراعظم محمد نواز شریف کو کوئی اورعدالت ہٹا دے مگر ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا تو مقدمہ صرف اتنا سا ہے کہ کیا کوئی کرپشن ہوئی یا کہیں اختیارات کا ناجائز استعمال ہوا ہے ۔اگر کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں ہوا تو ہمیں جزا اورسزا کی کوئی فکر نہیں ،ْ ہم مقدمہ جیت گئے، ہمارا مقدمہ عوام کی عدالت میں بھی بار بار یہی ہے اورعدالت عالیہ میں بھی یہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج تک حسن اورحسین سمیت شریف فیملی کی طرف سے کاروبار کے حوالے سے جتنے بھی کاغذات پیش کئے گئے ان میں سے کوئی ایک بھی ایسا کاغذ نہیں آیا جس میں کمیشن لکھا ہو یا ٹھیکوں میں بددیانتی لکھی ہو کسی جگہ پر ٹیکس چوری لکھی ہو، کسی جگہ پر منی لانڈرنگ لکھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین بار بار کہتے تھے کہ محمد نواز شریف دوڑ جائیں گے لیکن آج محمد نواز شریف پیچھے پیچھے ہیں اور یہ آگے آگے دوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مخالفین کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ محمد نواز شریف نے کرپشن کی ، عہدے کا غلط استعمال کیا یا اقتدارمیں آکرکہیں ایک روپے کی بھی بددیانتی کی ہے تو ثابت کرکے دکھائو۔طلال چوہدری نے کہا کہ مخالفین کہتے تھے کہ یہ سپریم کورٹ نہیں آئیں گے جبکہ محمد نواز شریف خود ، بیرون ملک مقیم اپنے بچوں اور اپنے والد مرحوم کا ریکارڈ بھی لے کر پیش ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن تک پاکستانی قوم یہ دیکھنے سے محروم ہے کہ کہیں بددیانتی ہوئی یانہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات کی شہ سرخیوں نے لوگوں کو مطمئن کردیا ہے جن میں لکھا ہے کہ ابھی تک محمد نوازشریف کے خلاف کرپشن ، بددیانتی کے بارے میں کوئی ثبوت نہیں ملاہمارے لئے یہ سرٹیفکیٹ بہت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک کیس کا فیصلہ نہیں ہوسکتا جب تک یہ ثابت نہ ہوجائے کہ کسی جگہ پر عہدے کا غلط استعمال کیا گیا، بددیانتی ، چوری یا منی لانڈرنگ ہوئی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ جو آج تک ثابت نہیں ہوسکا آج بھی ثابت نہیں ہوگا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ مخالفین ہم پر روز الزامات لگاتے ہیں اورجھوٹ بولتے ہوئے ان کو شرم بھی نہیں آتی، یہ جو عوام کی عدالت میں میاں نواز شریف کو نہیں ہراسکے اور آج تک ایک دوسرے پر چوری اورکرپشن کے الزامات لگاتے تھے جیسا کہ عمران خان نے زرداری صاحب کے بارے میں جو الفاظ استعمال کئے وہ سب کے سامنے ہیں لیکن آج یہ سب اکٹھے نظرآتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کل عدالت میں پتہ ہی نہیں چلتا کہ پی ٹی آئی کونسی سی ہے اور پیپلزپارٹی کونسی ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ سمجھ گئے ہیں کہ یہ محمد نواز شریف کا اکیلے مقابلہ نہیں کرسکتے لیکن یہ اکھٹے ہوکربھی ہمارا مقابلہ نہیں کر پائیں گے۔ انشاء اللہ اگلے چند دنوں میں بھی یہ کیس ختم ہونے والا ہے ،قوم اب تک جان چکی ہے کہ کوئی بھی ایسا ثبوت نہیں جس پر نواز شریف کے خلاف ایک کوڑی کی بھی کرپشن ثابت کی جاسکی،ْ کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہے اس کیس کا فیصلہ بھی نواز شریف کے حق میں آئے گا۔

وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف یا ان کے خاندان کے خلاف کوئی ایسی چیز سامنے آجائے جس سے انہیں کوئی سیاسی فائدہ ہو جائے تو ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ملک آج معاشی طور پر جہاں پر موجود ہے اور وزیر اعظم محمد نواز شریف جس محنت اور لگن کے ساتھ قوم سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں وہ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کا ایک دفعہ سپریم کورٹ اور پھر جے آئی ٹی میں ٹرائل ہوا اور اب ایک بار پھر کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستند کاغذات سپریم کورٹ کے سامنے رکھے گئے ہیں اور تمام دستاویزات جو مانگی گئیں وہ دی جا چکی اور دی جا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا احتساب پوری قوم دیکھ رہی ہے ۔انشا اللہ جس طرح اللہ تعالی نے وزیر اعظم محمد نواز شریف کو سیاسی میدان میں سرخرو کیا اسی طرح قانونی جنگ میں بھی سرخرو ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین اپنے کردار اور عمل سے اپنی سیاست اور کام سے لوگوں کو متاثر کرنے کی کوشش کریں ۔