نوازشریف پاناماسے گھبراکر نامکمل منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں، سید خورشید شاہ

پہلے کراچی حیدرآبادموٹروے،اب لواری ٹنل کاافتتاح کردیاجومکمل ہی نہیں،کس روڈ مکمل ہیں نہ ہی ٹنل کے ندرایگزاسٹ سسٹم مکمل ہے۔اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 جولائی 2017 16:57

نوازشریف پاناماسے گھبراکر نامکمل منصوبوں کا افتتاح کررہے ہیں، سید ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2017ء ) : اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے وزیراعظم کے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پرتنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ نوازشریف پانامالیکس سے گھبرائے ہوئے ہیں،کیونکہ اندرکارازصرف انہی کوپتاہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے وزیراعظم نوازشریف کے لواری ٹنل منصوبے کے افتتاح پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف اس لیے نامکمل منصوبوں کاجلدی جلدی افتتاح کررہے ہیں کہ کل کوشاید موقع ملے یا نہ ملے۔

نوازشریف سمجھ لیں کہ افتتاح وہی ماناجائے گاجومنصوبہ مکمل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پہلے کراچی حیدرآبادموٹروے کے نامکمل منصوبے کے 70کلومیٹرکاافتتاح کردیا۔اب لواری ٹنل کاافتتاح کردیاجومکمل ہی نہیں۔لنکس روڈ مکمل ہیں نہ ہی ٹنل کے ندرایگزاسٹ سسٹم مکمل ہے۔سرنگ کے اندرروشنی کاانتظام بھی نہیں ہوا۔