نوازشریف جمہوریت کو نقصان پہنچائے بغیر اقتدار سے علیحدہ ہوجائیں ،پاکستان آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں ایک دن ہی انتخابات کروائے جائیں تاکہ قومی یکجہتی کو فروغ مل سکے

پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف کا تارکین وطن سے خطاب

جمعرات 20 جولائی 2017 17:04

ناروی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر حکومت چودھری پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نوازشریف جمہوریت کو نقصان پہنچائے بغیر اقتدار سے علیحدہ ہوجائیں پاکستان آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں ایک دن ہی انتخابات کروائے جائیں تاکہ قومی یکجہتی کو فروغ مل سکے ۔اور اس ملک میں حقیقی جمہوریت پنپ سکے ۔

وہ آج یہاں ناروے میں کشمیری تارکین وطن سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پانامہ سکینڈل میں میاں نوازشریف کی کرپشن بے نقاب ہوچکی ہے ، اور وہ ان کا سارا خاندان پانامہ میں قصوار پایا گیا ہے ان کو چاہئے کہ وہ ا ز خود اقتدار سے علیحدہ ہوجائیں اور اپنی پارٹی کے کسی شخص کو وزیراعظم بنا دیں تا کہ جموری سسٹم چلتا رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور شفاف انتخابات کاانعقاد کروانے کیلئے پاکستان ، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ہی دن پولنگ کروائی جائے تا کہ ان انتخابات میں شفافیت ہو ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی انتخابات کے ذریعے وفاق ، چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کر ے گی اور بلاول بھٹو اس ملک کے وزیراعظم ہوں گے ۔ اور وہ اس ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے ۔