الحاق پاکستان کے موقع پر مسلم کانفرنس کی ریلی نے آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی روح پھونک دی ،مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر بھر میں ریلیوں کا سلسلہ قائم کر کے ثابت کر دیا کہ مسلم کانفرنس ہی کشمیریوں کی واحد ترجمان جماعت ہے

مسلم کانفرنس کے نوجوان رہنما سید جعفر علی گیلانی کا بیان

جمعرات 20 جولائی 2017 17:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) مسلم کانفرنس کے نوجوان رہنما سید جعفر علی گیلانی نے کہا ہے کہ الحاق پاکستان کے موقع پر مسلم کانفرنس کی ریلی نے آزاد کشمیر کی سیاست میں نئی روح پھونک دی ہے۔مسلم کانفرنس نے الحاق پاکستان کے موقع پر آزاد کشمیر بھر میں ریلیوں کا سلسلہ قائم کر کے ثابت کر دیا کہ مسلم کانفرنس ہی کشمیریوں کی واحد ترجمان جماعت ہے جو کشمیریوں کے حقوق کی بات دشمن اور مخالفین کے سر چڑھ کر بول سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نے انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دن بدن گمبیر ہوتا چلا جا رہا ہے مسئلہ کشمیر پر حکمرانوں کی خاموشی بڑے اپ سیٹ کو دعوت دی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کو مسئلہ کشمیر پر اکٹھا ہو کرہر فورم پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنا چاہیے کرسیاں اور اقتدار آنے جانے کی چیز ہیں ان سے چپک کر بیٹھ جانا کہاں کی دانشمندی ہے ۔ ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ مسلم کانفرنس کی جماعت سے سیکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ الحاق پاکستان کے موقع پر کشمیری عوام میں جو جوش وجذبہ پایا گیا اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک دن اسی جذبہ کے ساتھ کشمیری اپنی منزل آزادی کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔