پاکستان کا یوم آزادی شایان شان طریقے منایا جائے گا‘حمیدہ وحیدالدین

جمعرات 20 جولائی 2017 17:01

پاکستان کا یوم آزادی شایان شان طریقے منایا جائے گا‘حمیدہ وحیدالدین
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا ہے کہ 14-اگست کو پاکستان کا یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جائے گا- صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے قیام کی ستر سالہ تقریبات کے سلسلے میں صوبائی وزیر رانا مشہود کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو جشن آزادی کے حوالے سے پروگراموں کو حتمی شکل دے گی-کمیٹی میں صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین کے علاوہ مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلی افسران اور نمائندے شامل ہیں-

متعلقہ عنوان :