حکومت پنجاب نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے 962ملین روپے مختص کردیئے‘چوہدری محمد شفیق

جمعرات 20 جولائی 2017 17:01

حکومت پنجاب نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد شفیق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے 2016-17 کے بجٹ میں محکمہ سپیشل ایجوکیشن کی مختلف ترقیاتی سکیموں کے لئے 962ملین روپے مختص کئے ہیں جس سے خصوصی بچوں کے لئے مختلف ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جائیں گی-یہ بات انہوں نے محکمہ کے اعلی سطحی اجلاس کے دوران کہی- انہوں نے بتایا کہ رواں سال گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر جہلم کی بلڈنگ کی تعمیر کا آغاز ہوگیا ہے اور اس پر 102.143ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سینٹر پنڈدادنخان ضلع جہلم کی بلڈنگ کی تعمیر کا آغاز بھی ہوچکا ہے اور اس پر 80.231ملین روپے لاگت آئے گی جس سے خصوصی بچووں کی تعلیم و تربیت بہتر طریقے سے ممکن ہوسکے گی- انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خصوصی بچوں کی تعمیر و تربیت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور خصوصی تعلیم کے اساتذہ کے لئے مختلف تربیتی کورسز کا بھی انتظام کیا گیا ہے جس سے بچوں کو کوالٹی تعلیم میسر آئے گی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :