غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ہر لڑکی شہید ہے ۔ مفتی عبد القوی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جولائی 2017 16:39

غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ہر لڑکی شہید ہے ۔ مفتی عبد القوی
ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) : مذہبی اسکالر اور عالم دین مفتی عبد القوی کا کہنا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل ہونے والی ہر لڑکی شہید ہے۔غیرت کے نام پر ہونے والے قتل سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہب اسلام میں غیرت کے نام پر قتل کی گنجائش نہیں ہے۔ مفتی قوی کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قندیل بلوچ کو بھی قتل کیا گیا ۔

قندیل کا قتل بے رحمانہ اور اسلامی قوانین کے منافی تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی شہید ہے۔ اور میں اس بات کو قرآن و حدیث کی روشنی میں ثابت بھی کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ میں غیرت کے نام پر کیے جانے والے قتل سے متعلق ایک کتاب لکھ رہا ہوں۔ جن میں میں اس حوالے سے آنحضرت ﷺ کی احادیث مبارکہ اور قرآن میں اس حوالے سے تذکروں کو بھی شامل کروں گا۔

(جاری ہے)

مفتی قوی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی میڈیا نے مجھ سے سوالو جواب کر کے مجھے قندیل بلوچ کے قتل کا ذمہ دار قرار دینے کی کوشش کی۔ غیر ملکی میڈیا اسلام سے اپنی نفرت کے اظہار کے لیے ایسا کر رہا ہے۔ میرا نام قندیل بلوچ کے قتل کے مقدمے میں شامل نہیں ہے لیکن اس سلسلے میں مجھے جب بھی طلب کیا جائے گامیں پولیس کے سامنے پیش ہوں گا۔ یاد رہے کہ مفتی عبد القوی کو متنازعہ ادارکارہ و ماڈل قبدیل بلوچ کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو سامنے آنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوان :