صدرمملکت لاہورتا راولپنڈی ٹرین کے سفرکیلئے ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے،سکیورٹی انتطامات سخت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 جولائی 2017 16:36

صدرمملکت لاہورتا راولپنڈی ٹرین کے سفرکیلئے ریلوے اسٹیشن پہنچ گئے،سکیورٹی ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 جولائی 2017ء ) : صدرمملکت ممنون حسین محکمہ ریلوے کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے ٹرین پرسفرکریں گے،صدرممنوں حسین لاہور سے بذریعہ راولپنڈی ٹرین کارمیں سفرکریں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین راولپنڈی جانے کیلئے لاہور ریلوے اسٹیشن پرپہنچے۔جہاں سے صدرممنون حسین راولپنڈی کیلئے روانہ ہوئے۔ صدر مملکت ممنون حسین اپنے پوتے پوتیوں کی خواہش پر آج ریل کا سفر کرینگے۔

(جاری ہے)

واضح رہے صدر مملکت ممنون حسین کی لاہور ریلوے اسٹیشن آمدکے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ صدر مملکت کیلئے ریل کار کی ایک مکمل بوگی بک کی گئی ہے۔ جس میں صدر مملکت ،اہلخانہ اور پوتے پوتیوں سمیت خاندان کے ممبران سفر کرینگے۔ جس ٹرین کار میں صدر مملکت نے سفرکرناتھا اس کی باقاعدہ کلیئرنس کی گئی۔ ذرائع کاکہناہے کہ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق موجودہ ریلوے سسٹم کوبہترین بنانے کادعویٰ کررہے ہیں۔ تاہم صدر مملکت کے ریل میں سفرکرنے سے عوام میں ریل کے بہترین سفرکی آگاہی بھی پیداہوگی۔

متعلقہ عنوان :