آپریشن خیبر4پاک فوج کا جوان شہید13دہشت گرد مارے گئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 20 جولائی 2017 16:31

آپریشن خیبر4پاک فوج کا جوان شہید13دہشت گرد مارے گئے
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جولائی۔2017ء) خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خیبر4 کامیابی سے جاری ہے، جس میں13دہشت گرد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے جبکہ ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کے دوران راجگال آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ اس آپریشن کا مقصد سرحد پار داعش کو پاکستان میں کارروائی سے روکنا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کے دوران فضائیہ،آرمی ایویشن، آرٹلری کی مدد سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانےتباہ کر دیئے، جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی عبدالجبار شہید ہوگیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سپیشل سروسزگروپ کی مددسے کارروائیاں کی گئی اور 90 کلومیٹر کا دہشت گردوں سے کلیئرکرالیا جبکہ آرمی کے انجینئرزبارودی سرنگیں تلف کرنے میں مصروف ہے۔

آپریشن رد الفساد کے تحت جاری آپریشن خیبر فور میں پاک فوج نے بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے 90 مربع کلومیٹر کا علاقہ دہشت گردوں سے خالی کرالیا۔ پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ نے کارروائی کرتے ہوئے زمین میں نصب بارودی مواد کو قبضے میں لے کر اسے ناکارہ بنادیا۔ڈی جی آئی ایس پی نے بتایا کہ پاکستان ایئر فورس (پاک فضائیہ)، آرمی ایوی ایشن اور آرٹلری کی مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردیے گئے جبکہ پاک فوج کی مختلف سمت میں پیش قدمی جاری ہے۔

یاد رہے کہ فاٹا کے سب سے مشکل علاقے راجگال میں 16 جولائی کی صبح پاک فوج نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن رد الفساد کے تحت آپریشن خیبر فور کا آغاز کیا تھا۔ پاک فوج نے فوجی آپریشن کا آغاز 2009 میں کیا تھا، جس میں پہلے باجوڑ، سوات اور اب مہمند ایجنسی کو کلیئر کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :