Live Updates

عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے یا پارلیمنٹری انکوائری کرائی جائے، عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور ہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز کی عصمت اللہ جو نیجو تشدد کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 20 جولائی 2017 16:58

عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے یا پارلیمنٹری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ایس ایس پی آپریشنز عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے یا پارلیمنٹری انکوائری کرائی جائے ، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت سے مفرور ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عصمت اللہ جو نیجو تشدد کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان دلیری دکھاتے ہیں لیکن عدالت میں نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف جے آئی ٹی بنانے کی درخواست پر کوئی عمل نہیں ہوا، 50 نامعلوم افراد کو شناخت کرنے کیلئے پیمرا سے ریکارڈ منگوایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کی صرف ایک سی ڈی دی گئی، نامعلوم افراد کی سی ڈیز غائب ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس کیس پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے یا پارلیمنٹری انکوائری کرائی جائے ۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کی زمین قرق کرنے کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات