دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون ناگزیرہے،ڈی پی او

جمعرات 20 جولائی 2017 16:58

اوکاڑہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اورلینڈ مافیا کے خلاف زمین تنگ کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے خاتمہ کے لیے عوامی تعاون ناگزیرہے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے پولیس افسران اور سول سوسائٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انکا کہنا تھا کہ جرم کرنے والے کو جرم کی سزا ملنے سے ہی امن کی راہیں ہموارہوتی ہیں،حسن اسد علوی نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس کے لئے موجود حالات کے دوران امن وامان کی صورت کو بہتر رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں، امن وامان کو قائم رکھنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیںگے ،انہوں نے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں ،ملک دشمنوں اورسماج دشمن پر کڑی نظر رکھی جائے۔