پابندی کے باوجود سرکاری اداروں کیلئے 520 نئی گاڑیاں خریدنے کا معاملہ، پنجاب اسمبلی میں التواء کار جمع

جمعرات 20 جولائی 2017 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پابندی کے باوجود سرکاری اداروں کے لئے 520 نئی گاڑیاں خریدنے کا معاملہ، پنجاب اسمبلی میں التواء کار جمع کرادی گئی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے التوائے کار جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے سرکاری اداروں کیلئے پابندی کے باوجود 60کروڑ سے 520 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی کے اعتراض کے باوجود صوبائی سب کمیٹی کو سمری بجھوا دی گئی ہے، متن کے مطابق مطلوبہ گاڑیاں دفتری استعمال میں کم اور ذاتی استعمال میں زیادہ ہوتی ہیں، اس کے علاوہ نئے مالی سال میں 500 گاڑیاں محکمہ زراعت اور دیگر محکموں و منصوبوں کیلئے بھی خریدی جارہی ہیں۔