اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں، 334 کلو گرام منشیات برآمد کر لی

جمعرات 20 جولائی 2017 16:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان نے 13 ملک گیر کاروائیوں کے دوران 36 کروڑ70 لاکھ روپے بین الاقوامی مالیت کی334 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ ان کاروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 6 گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کوئٹہ نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تحصیل و ضلع کلہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی کے قریب ایک نسان کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 133 کلو گرام چرس برآمد کر لی۔

تاہم ملزم تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے تحصیل و ضلع کوئٹہ کے علاقے کلی خلجی کے قریب سپینی روڈ پر ایک ٹویوٹا ہائی ایس کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خا نوں میں چھپائی گئی 128 کلو گرام چرس برآمد کر کے گاڑی میں سوار کوئٹہ کے رہائشی غلام نبی نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف کوئٹہ نے سبزال روڈ، کوئٹہ کے قریب واقع ایک قبرستان سے ایک لاوارث تھیلے کو تحویل میں لیکر 5.5 کلو گرام چرس برآمد کر لی ۔

اطلاعات کے مطابق یہ منشیات کسی دیگر گروہ کے حوالے کرنے کی غرض سے قبرستان میں چھپائی گئی تھی۔اے این ایف راولپنڈی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کے دوران جہلم میں واقع ایک گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی کے دفتر پر چھپاپہ مار کر31 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ یہ منشیات پتھر وں پر مشتمل ترسیل میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھی۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے جودانہ پٹرول پمپ،للّہ روڈ، جہلم کے قریب کرک کے رہائشی عبد الغفورنامی شخص کے ذاتی قبضے سے 1.25 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے جلالپور شریف پل، جہلم۔پنڈدادنخان روڈ، جہلم کے قریب محمد احسن نامی مقامی منشیات فروش کے قبضے سے 1.25 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے ریور ویو روڈپر واقع ویگن اڈہ، گلگت کے قریب کاروائی کے دوران ایک مقامی منشیات فروش کے قبضے سے 430 گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف لاہور نے ملتان میں واقع وہاڑی روڈ،چوک شاہ عباس کے قریب کاروائی کے دوران محمد اظہر نامی مقامی منشیات فروش کے ذاتی قبضے سے 500 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔دوسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے ٹھوکر نیاز بیگ روڈ، لاہور کے قریب ہارون بس سٹینڈ کے قریب ایک کرولا XLi کارکو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 8.4 کلو گرام چرس برآمد کر کے صوابی کے رہائشی محمد بہادر اور تاج محمد نامی 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تیسری کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے موٹروے ٹول پلازہ فیض پور، لاہور کے قریب ایک کرولا XLI کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی میں چھپائی گئی 15 کلو گرام چرس برآمد کر کے خیبر ایجنسی کے رہائشی ندیم نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔چوتھی کاروائی کے دوران اے این ایف لاہور نے ثمینہ چوک، ملتان روڈ، ڈیرہ غازی خان کے قریب ایک مشکوک ہنڈا سوک کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 3 کلو گرام چرس برآمد کر کے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی ارشد سلیم نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف پشاور نے کے کے ایچ روڈ، ہری پور کے قریب ایک ٹیوٹا کرولا کار کو روک کر دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 6 کلو گرام چرس برآمد کر کے کوہستان کے رہائشی جاوید اقبال، حفیظ الرحمان اور شیر عالم نامی 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے این ایف کراچی نے پرانا پٹرول پمپ، خیر پور کے قریب کاروائی کے دوران امیر شاہ نامی مقامی منشیات فروش کے ذاتی قبضے سی800 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :