پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس کے روٹ کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا

ٹیپا نے پانچ اعشاریہ دو کلومیٹر طویل روٹ کی فزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کر دی ‘ذرائع

جمعرات 20 جولائی 2017 16:55

پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس کے روٹ کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جولائی2017ء) پنجاب حکومت نے میٹرو بس سروس کے روٹ کو توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا ،ٹیپا نے پانچ اعشاریہ دو کلومیٹر طویل روٹ کی فزیبیلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کر دی۔ذرائع کے مطابق نیسپاک کی جانب سے پنجاب حکومت کی ہدایت پر منصوبے کی ڈیزائنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔قینچی سے کیولری تک 8 گریڈ 10 میٹر چوڑا ٹریک ڈیزائن کیا جارہا ہے۔

منصوبے میں گرین بیلٹوں کو مین ٹریک اور سروس لینوں میں شامل کیا جائے گا۔ والٹن روڈ کی ڈرین کی منتقلی کا ڈیزائن بھی تیار کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

قینچی سے والٹن روڈ پر میٹرو بس کی توسیع پر پانچ ارب روپے سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا۔ پیکجز مال کے سامنے فلائی اوور اور ڈیفنس موڑ پر بھی فلائی اوور تجویز کیا جارہا ہے۔ ٹیپا نے ڈیفنس موڑ پر میٹرو انٹر سیکشن کی تعمیر پر تجاویز مانگ لیں۔

ٹیپا حکام کے مطابق ڈی ایچ اے کی جانب سے ڈیفنس موڑ پر فلائی اوور اور انڈر پاس کا مجوزہ پلان ہے، حتمی ڈیزائن نیسپاک کی مشاورت سے پنجاب حکومت اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو پیش کیا جائیں گا۔ مجوزہ روٹ پر سروسز کی منتقلی اور لینڈ ایکوزیشن کے لئے ٹوپو گرافک سروے جاری ہے، مجوزہ روٹ پر بڑی آبادی سفری سہولت سے مستفید ہوگی۔

متعلقہ عنوان :