وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے لواری ٹنل کا افتتاح ، پرویز مشرف کی جماعت کا بھی موقف آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 جولائی 2017 16:26

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے لواری ٹنل کا افتتاح ، پرویز مشرف کی جماعت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2017ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے آج لواری ٹنل کا افتتاح کیا ۔ لواری ٹنل کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے لواری ٹنل کے افتتاح اور دھواں دھار خطاب کے بعد اب آل پاکستان مسلم لیگ کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آل پاکستان مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ لواری ٹنل کا افتتاح سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے کیا تھا ۔ پیغام میں مزید کہا گیا کہ کسی بھی منصوبے کا کریڈٹ لینے سے قبل نواز شریف کو چاہئیے کہ وہ حقائق چیک کر لیا کریں۔