ترک۔قطر مشترکہ فوجی مشقیں، دفاعی سازو سامان دوحہ پہنچ گیا

جمعرات 20 جولائی 2017 16:55

ترک۔قطر مشترکہ فوجی مشقیں، دفاعی سازو سامان دوحہ پہنچ گیا
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) ترک۔قطر مشترکہ فوجی مشقوں کیلئے دفاعی سازو سامان دوحہ پہنچ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک وزارت دفا ع کا کہنا ہے کہ ترکی۔

(جاری ہے)

قطر مشترکہ فوجی مشقوں کے تحت ایک 28 نفریوں پر مشتمل دفاعی سازو سامان قطر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے ایک فوجی جتھا قطر ہپنچا تھا جس کے بعد گزشتہ روز ترک مسلح افواج کا ایک مزید جتھا دوحہ روانہ ہو چکا ہے۔ قطر۔ترکی مشترکہ فوجی مشقوں کا پہلا مرحلہ طارق بن زیاد نامی فوجی اڈے پر مکمل ہوا تھا ۔

متعلقہ عنوان :