رینجرز نے کراچی کی بھینس کالونی میں بروقت کارروائی کرکے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 20 جولائی 2017 16:53

رینجرز نے کراچی کی بھینس کالونی میں بروقت کارروائی کرکے ڈکیتی کی کوشش ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) پاکستان رینجرز سندھ نے بھینس کالونی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرز کے مطابق دو ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے علاقے میں سر عام لوٹ مار کر رہے تھے۔شہری محمد اسحاق کی اطلاع پر رینجرز کی موبائل وہاں پہنچی جس پر ڈاکوئوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک اور دوسرے کو پکڑ لیا گیا۔ ملزم کو اسلحہ سمیت پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :