الیکشن کمیشن نے 4سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ کردیے،پارٹیوں کی تعداد183ہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 جولائی 2017 16:14

الیکشن کمیشن نے 4سیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ کردیے،پارٹیوں کی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2017ء ) : الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 4 سیاسی پارٹیوں کوانتخابی نشان الاٹ کردیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عوام لیگ ، تحریک پاکستان، عام لوگ پارٹی پاکستان شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان میں تحریک کوتسبیح ، عوام لیگ پارٹی کوبالٹی، تحریک پاکستان کو مگ اورعام لوگ پارٹی پاکستان کوجھونپڑی کانشان الاٹ کیا گیا ہے۔ ان جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ کرنے کے بعد ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 183ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :