سی ڈی اے نے کمرشل استعمال پردانیال عزیز اور ان کی اہلیہ کے نام 2گھر سیل کردیے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 جولائی 2017 15:43

سی ڈی اے نے کمرشل استعمال پردانیال عزیز اور ان کی اہلیہ کے نام 2گھر سیل ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20جولائی 2017ء ) :کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی اسلام آباد نے دانیال عزیز اور ان کی اہلیہ کے نام 2گھر سیل کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء دانیال عزیز اور ان کی اہلیہ کے نام دوگھر سیل کردیے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے ذرائع کاکہناہے کہ دنیال عزیز اور ان کی اہلیہ نے گھروں کے کمرشل استعمال کیلئے کوئی اجازت نامہ نہیں لیا۔ جس پران گھروں کوسیل کردیاگیاہے۔ عام پبلک ٹاؤنز اور رہائشی ایریاز میں گھروں کوکمرشل استعمال کرنے کیلئے اجازت نامہ ضروری ہوتاہے۔ تاہم اجازت نامہ لینے کے باعث دانیال عزیز اور ان کی اہلیہ کے نام گھروں کوسیل کردیاہے۔سی ڈی اے ذرائع کاکہناہے کہ دونوں گھر کمرشل استعمال پرسیل کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :