ن لیگ متنازعہ دستاویزات جمع کروا کے جان بوجھ کر مزید وقت لینے کے کیس کو اُلجھا رہی ہے

جمعرات 20 جولائی 2017 15:31

ن لیگ متنازعہ دستاویزات جمع کروا کے جان بوجھ کر مزید وقت لینے کے کیس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2017ء) پانامہ کیس پر تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد حالات ہیں کہ ن لیگ کے خلاف بد سے بد تر ہوتے جا رہے ہیں۔ پہلے جے آئی ٹی میں ن لیگ کی جانب سے جمع کروائی گئی دستاویزات میں وہ فونٹ نکل آتا ہے جس کا اُس دور میں استعمال ہونا ناممکن نظر آتا ہے اور اب ایک بار پھر آج کی سماعت میں ایسی دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں جن میں تاریخوں کی وجہ سے گڑبڑ ہو گئی ہے۔

ان دستاویزات کے مطابق ہفتہ کو برطانیہ میں ان پر دستخظ ہوئے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ بروز ہفتہ پورے برطانیہ میں سرکاری چھٹی ہوتی ہے اور اس دن کوئی بھی سرکاری کام ہونا ناممکن ہے۔آج سپریم کورٹ میں ان دستاویزات پر ریمارکس دیتے ہوئے پانامہ علمدرآمد بنچ کے رکن جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ جعلی دستاویزات پیش کرنے پر سات سال قید کی سزا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

دوسریے طرف ایک اندازہ یہ بھی لگایا جا رہا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے متنازعہ دستاویزات جمع کروانا کسی حکمت عملی کا بھی حصہ ہو سکتا ہے جس میں وہ سپریم کورٹ کو متنازعہ دستاویزات کی جانب اُلجھا کر اپے تاخیری حربے استعمال کر رہی ہیں تاکہ کسی طرح عام انتخابات کا وقت قریب آ جائے اور ن لیگ کو ملک میں جاری پانامہ کے ہنگامے سے چھٹکارا مل جائے۔ ایک بات تو طے ہے کہ نواز شریف اگلی مرتبہ وزارت عظمٰی کے عہدے کا نہیں سوچیں گے ۔ یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ فی الحال یہ سب جنگ پارٹی کی ساکھ کو بچانے کے لیئے کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :