غریبوں کو نوکری دے کر کوئی جرم نہیں کیا ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف

جمعرات 20 جولائی 2017 16:06

غریبوں کو نوکری دے کر کوئی جرم نہیں کیا ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2017ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ غریبوں کو نوکری دے کر کوئی جرم نہیں کیا عدالت میرے مقدمے میں جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے میں سامنا کروں گا ۔جمعرات کو رینٹل پاور کیس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح آج بھی ہم عدالت میں پیش ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا ہے ہم شور نہیں مچاتے کیسوں کا سامنا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر الزام ہے کہ میں نے درجہ چہارم کی بھرتیاں کیںیہ کوئی غلط کام ہے لوگوں کو روزگار مہیا کرنا کون سا جرم ہے ۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں عدالت سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے کیس پر بھی جے آئی ٹی بنا دیں میں سامنا کرنے کو تیار ہوں تیار ہوں۔

متعلقہ عنوان :