خورشید علی شاہ وزیراعظم کے پارلیمنٹ سے خطاب کی ریکارڈنگ مانگ لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 20 جولائی 2017 15:24

خورشید علی شاہ وزیراعظم کے پارلیمنٹ سے خطاب کی ریکارڈنگ مانگ لی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جولائی۔2017ء) قومی اسمبلی قائد حزب اختلاف خورشید علی شاہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کے مطابق ریکارڈ فراہم کریں۔

(جاری ہے)

خط کے مطابق وزیراعظم نے 16 مئی کو تقریر میں کہا کہ ان کے پاس تمام دستاویزات ہیں ، دبئی اور جدہ کی تمام فیکٹریوں کا ریکارڈ بھی موجود ہے لیکن وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں بھی کوئی ریکارڈ پیش نہیں کیا ، کل جو دستاویزات سامنے لائی گئیں وہ پہلے ہی جے آئی ٹی میں جاچکی ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکمران صرف وقت لینے کی کوشش کررہے ہیں ، شریف خاندان عدالت میں جواب دینے سے قاصر ہے۔انہوں نے کہا کہ ظفر حجازی پر ایف آئی اے اور نیب نے ٹیمپرنگ ثابت کی ہے،جس کے کہنے پر ٹیمپرنگ کی گئی اس کو کچھ نہیں کہا گیا، اتنی فیور ملنے کے باوجود یہ لوگ چیخ رہے ہیں ،سپریم کورٹ کو جواب دینے کی بجائے حملے کیے جارہے ہیں۔


متعلقہ عنوان :