راس الخیمہ کی پولیس انٹرنیٹ بلیک میلرز کو روکنے کے لیے سرگرم

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 20 جولائی 2017 15:18

راس الخیمہ کی پولیس انٹرنیٹ بلیک میلرز کو روکنے کے لیے سرگرم
سعودی عرب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2017ء)  حال ہی میں الیکٹرانک استحصال کی بڑھتی ہوئی شکایات کو دیکھتے ہوئے راس الخمیہ کی پولیس نے انڑنیٹ پیٹرولنگ شروی کر دی ہے تاکہ سائبر کرائمز کی برھتی ہوئی شرح کو کم کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

جرائم کی تحقیقات کے محکمے کے ڈرائکٹر برئگیڈیرعبدالله علی منخاص کا کہنا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر ہونے والی ہر قسم کی حرکا ت کی ٹریکنگ شروع کر دی ہے اور دھوکے بازوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سیکورٹی پروگرام کی کامیابی کے کیے سی آئی ڈی بھی انکا بھر پور ساتھ دے رہی ہے اس کے علاوہ زرائع ابلاغ اور تعلقات عامہ کے محکمے، لوگوں میں  آگاہی پھیلا کر اس پروگرام کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔مامورہ پولیس سٹیشن کے چیف نے کہا ہے کہ عوام کی آگاہی کے لیے جگہ جگہ عربی اور انگلش میں برؤشرز بھی بانٹے جا رہے ہیں۔