کویت میں ایک کنٹینر سے شراب کی 5,500بوتلیں برآمد

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 20 جولائی 2017 14:52

کویت میں ایک کنٹینر سے شراب کی 5,500بوتلیں برآمد

کویت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جولائی2017ء)  کویت میں منشیات کی روک تھام کے محکمے نے کسٹم کے محکمے کے تعاون سے شعیب بندرگاہ کے قریب ایک کنٹینر میں شراب کی 5,500بوتلوں کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

(جاری ہے)

منشیات کی روک تھام کے محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ انہیں اس سمگلنگ کی خبر ایک عرب نے دی تھی جوکہ ایک کاروباری شخص کے ساتھ مل کر شراب یہاں لاتا تھا۔تحقیقاتی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے 300,000کویتی درہم مالیت کی شراب بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے یہ شراب ایک ایشائی ملک سے بیچنے کے لیے خریدی ہے۔


متعلقہ عنوان :